• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: 78 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 78 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پنجاب کے سیکریٹری ہیلتھ علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13 ہزار 859 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 68 مریض زیرِ علاج ہیں۔

پنجاب کے سیکریٹری ہیلتھ علی جان خان کے مطابق رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6260 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 38 مریض زیرِ علاج ہیں۔

صحت سے مزید