• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ نیوزی: پاکستان ویمنز ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن

تصویر بشکریہ، پی سی بی سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ، پی سی بی سوشل میڈیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں پہلا ٹریننگ سیشن کرلیا، قومی کھلاڑیوں نے نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔

قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ الیون کے خلاف 50 اوورز کا پریکٹس میچ کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے میزبان ملک کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کے لیے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

کرائسٹ چرچ کے لنکن یونیورسٹی کے برٹ سٹکلف اوول میں گرین شرٹس نے کوچ محتشم رشید کی نگرانی میں پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

قومی ٹیم کی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز کیں اور نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی جم کر پریکٹس کی۔

قومی ویمن ٹیم کی اسپنر ام ہانی کا کہنا ہے کہ پلیئرز یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کر رہی ہیں، پریکٹس میچز بہت اہم ہیں، جس سے یہاں کی کنڈیشنز کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان ویمن نیوزی لینڈ الیون کے خلاف لنکن یونیورسٹی برٹ سٹکلف اوول میں 50 اوورز کا پریکٹس میچ کھیل رہی ہے جبکہ جمعرات کو اسی مقام پر ٹی20 پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

گرین شرٹس دورے میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں مدمقابل ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید