ایران نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ تہران سے عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی مستحکم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی ظالمانہ جارحیت نہیں دہرائی جا رہی۔ توقع کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں پر جاری صہیونی جرائم مکمل طور پر رُک جائیں۔
ایرانی ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا کہ غزہ جنگ بندی میں ممکنہ توسیع کا جائزہ لے رہے ہیں۔