گجرات (نمائندہ جنگ)حکومت پنجاب نے گجرات میں شہریوں کی سہولت کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ائیر کنڈیشن ویگن سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی مرحلہ میں جولائی کے پہلے ہفتہ میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے 8 ائیر کنڈیشن گاڑیاں خریدی جائیں گی، ان کا روٹ شہباز شریف پارک کٹھالہ چناب سے جی ٹی ایس چوک، سروس موڑ، سائیں راجہ پھاٹک، بھمبر نالہ پل، جیل چوک، کچہری چوک، مہمندی چوک، ماڈل ٹاؤن، ائیر پورٹ چوک ہو گا جبکہ اس کا کرایہ صرف 20 روپے ہو گا ۔