گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈ ی سی او گوجر انوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ ضلع کو ڈینگی فری بنانے کے لئے اپنے گھروں اور اور اردگردکے ماحول کو صاف او رخشک رکھ کر ڈینگی سے نجات پا سکتے ہیںڈینگی کی افزائش کی جگہوں کو ختم کر نے کی مہم شروع کرکے ڈینگی سے بچائو کے مزید اقداما ت کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ںنے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میںمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اے ڈی سی‘ اسسٹنٹ کمشنرز‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان‘ ڈی ایچ اوڈاکٹر احسان اسدا‘ ضلعی کو آرڈینیٹر ڈینگی‘ ‘ ڈاکٹر معیز‘ ای ڈی او ایم ایس ‘ ایم ڈی سالڈویسٹ مینجمنٹ ڈاکٹر عطاء الحق‘ ڈی او ماحولیات رانا اصغر علی طاہر کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔