کراچی(اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی اییشن اتھارٹی نے ائر لائنوں اور متعلقہ اداروں کی شکایات کے بعد آخر کا رحیم یار خان ایئرپورٹ کے ایپرن، ٹیکسی وے اور رن وے پر مارکنگ، یعنی تیاروں کی لینڈنگ اور گاڑیوں کے چلنے کے مخصوص نشانات از سرنو پینٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ منصوبے پر بھاری اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ منصوبہ 5 ماہ میں مکمل ہو گا۔