گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مون سون کے ابتدائی مرحلہ میں ہونیوالی بارشوں سے سبزی منڈی دلدل اور گندے جوہڑ کا نقشہ پیش کرنے لگی جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے زمین پر سبزی رکھ کر ٹھیلے لگانے والے چھوٹے آڑھتیوں کیلئے شدیدمشکلات پیدا ہو گئی ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہماری آدھی سبزیاں زمین پر پڑے رہنے کی وجہ سے گل سڑ جاتی ہیں یا پھر بدبو دار ہو جاتی ہیں جنہیں کوئی خریدنا پسند نہیں کرتا ہے۔