ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ).ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پٹرولنگ پولیس امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے انچارج سب انسپکٹر محمودالحسن گجر کی سربراہی میں ضلع لیہ کے مدرسہ انوارمحمد ، مدرسہ عربیہ قادریہ غوثیہ پہاڑ پور ، ٹیکسی و رکشہ سٹینڈ ، کمرشل مارکیٹ جمن شاہ ، عوامی مقام جمن شاہ اور دیگر مقامات پر ڈرائیوروں ، مسافروں ، تاجروں ، دکانداروں ، طلباء اور عوام کو ٹریفک قوانین ، سکیورٹی ، ڈینگی بخار اور پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن1124بارے لیکچرز دیئے . اس موقع پر معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا۔