لاہور میں جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔
جہانگیر ترین اور جرمن سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ بھی خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور عام انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی۔