• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اور آصف زرداری کے بیانات پر تبصرہ نہیں کر سکتا: مرتضیٰ سولنگی

نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی----فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی----فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے ساتھ میرا احترام کا رشتہ ہے، ان کے بیانات پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آئین میں 280 آرٹیکل موجود ہیں، آئین میں صرف 90 دن میں انتخابات کا آرٹیکل نہیں، آئین میں آرٹیکل 254 بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک کو اظہار رائے، شکایت اور تنقید کرنے کی آزادی حاصل ہے، جو آزادی پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کوحاصل ہے وہ مسلم لیگ ن کو بھی حاصل ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس بھی شکایت کرنے کا اختیار موجود ہے، آئین کے مطابق الیکشن کمیشن شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کی ذمے داری پوری کرے گا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کے لیے ہم الیکشن کمیشن کی مدد کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ  نگراں وزیرِ اعظم کے دورے میں معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید