• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 60 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا اور پہلی بار 60 ہزار زائد پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے کاروبار کے آغاز پر پہلی بار 60 ہزار کی سطح عبور کرنے کا ریکارڈ بنایا اور کاروبار کا اختتام 918 پوائنٹس اضافے سے ریکارڈ 60 ہزار 730 پر کیا۔

100 انڈیکس نے ان دو ریکارڈز کے درمیان ایک ریکارڈ تاریخ کی بلند ترین سطح 60 ہزار 845 کا بھی بنایا۔

حصص بازار میں آج 77 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26 ارب روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن مسلسل دوسرے روز 98 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 746 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید