عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنا دبئی کا دورہ منسوخ کردیا۔
ویٹی کن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنے معالجین کی ہدایت پر دبئی کا سفر منسوخ کیا۔
ترجمان کے مطابق پوپ فرانسس فلو جیسی علامات کا شکار ہیں، پوپ فرانسس کی طبیعت بہتر ہے لیکن ڈاکٹر نے انہیں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس ماحولیاتی کانفرنس ’کوپ 28‘ میں شرکت کے لیے یکم دسمبر کو دبئی جارہے تھے۔