رواں سال صوبہ خیبر پختون خوا میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ جاری کی ہے۔
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق صوبے میں رواں سال اب تک دہشت گردی کے 806 واقعات پیش آئے جن میں سے 243 واقعات میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے سب سے زیادہ 132 واقعات ڈی آئی خان میں ہوئے، خیبر میں 103 اور پشاور میں دہشت گردی کے 89 واقعات ہوئے۔
سی ٹی ڈی کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں 86 اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کے 50 واقعات پیش آئے۔
دہشت گردی کے واقعات میں ملوث 837 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 245 شدت پسندوں کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق خیبر سے57، کوہاٹ سے 58 اور چارسدہ سے 39 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔