• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسرچ پیپر کی تھیم پر مبنی انوکھا شادی کارڈ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کبھی طویل ہار اور کبھی ہیلی کاپٹر میں بارات کی صورت رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہر جوڑے کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی شادی ان کے ساتھ ساتھ ہر ایک کے لیے یاد گار بن جائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل شادی کے ایک دعوت نامے نے اپنے منفرد تھیم کے سبب ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی۔ 

رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے بنگلا دیشی جوڑے نے شادی کے دعوت نامے کے لیے ریسرچ پیپر تھیم کا انتخاب کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ریان ڈیفینٹلی نامی اکاؤنٹ سے تحقیقی مقالے کی انوکھی تھیم پر مبنی شادی کا دعوت نامہ شیئر کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے دعوت نامے کی تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کارڈ سنجنا تبسم سنیہا اور مہجب حسین ایمان نامی جوڑے کا ہے۔

اس کارڈ میں شادی کی اہمیت پر ایک خلاصہ بھی شامل کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ایک قرآنی آیت حوالے کے ساتھ لکھی گئی ہے۔

ریان ڈیفینٹلی نامی صارف نے اپنی پوسٹ کے کپشن میں لکھا ہے کہ ’ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ یہ شادی کا دعوت نامہ ہے‘۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مذکورہ پوسٹ اب تک 3.4 ملین سے زائد صارفین کی توجہ حاصل کر چکی ہے جبکہ 69 ہزار سے زائد صارفین نے اسے پسند کیا اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے خیالات سے بھی آگاہ کیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید