• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تصویر کیساتھ تشہیر پر کارروائی ہو گی: لاہور ہائیکورٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم نہ چلانے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔

‏عدالتِ عالیہ میں نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم چلانے کے خلاف دائر حافظ اسرار کی درخواست پر جسٹس سلطان تنویر نے سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ ایسا ہوا تو کارروائی ہو گی۔

عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے فلائی اوور کی تعمیر پر نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی کی تشہیر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید