• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ نے آج ہمیں سرخرو کیا ہے، نواز شریف


سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ نے آج ہمیں سرخرو کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن)  کے قائد نواز شریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کردیا۔ عدالتی فیصلے پر نواز شریف خوش ہوئے۔

نواز شریف نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے، میں نے معاملات اللّٰہ پر چھوڑے تھے، العزیزیہ ریفرنس کا معاملہ بھی  اللّٰہ پر چھوڑا ہے۔

بریت کے فیصلے کے بعد نواز شریف مبارک بادیں وصول کرتے رہے، نواز شریف کی بریت کے فیصلے کے بعد مختلف علاقوں میں ن لیگ کے کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔

نواز شریف  کے گھر پہنچنے پر مریم نواز نے اپنے والد کا استقبال کیا اور ایون فیلڈ کیس میں بریت پر مبارک دی۔ نواز شریف نے جواب دیا "اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے"۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے فلیگ شپ میں نواز شریف کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

قومی خبریں سے مزید