• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے ٹیکس عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیے

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے بینکوں میں پی آئی اے کے 28 اکاؤنٹس ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پی آئی اے 2 ارب 70 کروڑ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نادہندہ ہے۔ 

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس  منجمد کر دیے۔ پی آئی اے نے مسافروں سے ٹکٹ کی مد میں لی گئی رقم ایف بی آر کو ادا نہیں کی۔

دوسری جانب ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ آیاسا کے آڈٹ کے دوران پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمدکرنا عجیب ہے۔ یورپی یونین کا ادارہ آیاسا ان دنوں پی آئی اے کا آڈٹ کر رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔ 

ذرائع کے مطابق ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکسوں کی ادائیگی کا تنازع پرانا ہے۔ 

پی آئی اے ترجمان نے ایف بی آر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی تصدیق کر دی۔

تجارتی خبریں سے مزید