کراچی (نیوز ڈیسک)حکومت کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف دہشتگردی کیخلاف بیٹھ کر بات کرے، جواب میں اپوزیشن نے حکومت سے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ،طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی کے باعث کے پی میں گورنر راج لگا،عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں سہولت کاری کے باعث حکومت گئی،طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کے پی میں کسی کو ناجائز گرفتار نہیں کیا جائے گا، رانا ثنا نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت دہشتگردی کیخلاف وفاق سے مکمل تعاون کر رہی ہے، راجہ ناصر نے کہا ہے کہ کے پی میں اقدامات پختون روایت کے منافی ہیں، قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے حکومت گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ باقی مطالبات ایک سائیڈ پررکھیں اور دہشتگردی پر بیٹھ کربات کریں۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اسپیکر خیریت سے ہیں اور زیر حراست ہیں، وزیرداخلہ واضح کرچکے ہیں کہ کسی کو ناجائز گرفتار نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے زیادہ ارکان خود چھپےہوئےہیں اور سوشل میڈیا سے ڈر کر کہانیاں بنا رہے ہیں۔