• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے 80 فیصد لوگوں کو جبری بے دخل کیا جا چکا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (تصویر بشکریہ سوشل میڈیا)۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (تصویر بشکریہ سوشل میڈیا)۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کے 80 فیصد لوگوں کو جبری بے دخل کیا جا چکا ہے۔ 

سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ اقوام متحدہ شیلٹرز میں 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینی ہیں۔ 

عالمی ادارہ کے سربراہ نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ یقینی ہو اور اقوام متحدہ شیلٹرز پر حملے نہیں ہونےچاہئیں۔  

انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی آپریشن کے لیے ایندھن کی فراہمی ناکافی ہے اور غزہ میں امداد کی فراہمی 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کیلئے انتہائی کم ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید