• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا جھوٹی خبروں کیخلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکشن 2024ء سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ای سی پی نے عام انتخابات میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیں۔

ترجمان ای سی پی کے مطابق انتخابات میں تاخیر کی خبریں بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، جن کی پر زور تردید کرتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کےلیے فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بھی بالکل جھوٹ ہے۔

ای سی پی ترجمان کے مطابق ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن نے پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوالی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید