امریکی حکومت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کر دی۔ نکھل گپتا پر بھارت کے ایک حکومتی اہلکار کے کہنے پر قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری نکھل گپتا کو جون میں چیک ری پبلک میں گرفتار کیا گیا، بھارتی شہری نکھل گپتا کو امریکا منتقل کرنے کا انتظار ہے۔
امریکی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ نکھل گپتا نے بھارتی نژاد امریکی کے قتل کی سازش کی، امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سازش کو ناکام بنایا، امریکی سر زمین پر امریکی شہریوں کے قتل کی سازش برداشت نہیں کریں گے۔
پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ امریکیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی تحقیقات اور مقدمے کیلئے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ ایک ہفتے پہلے برطانوی اخبار نے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی بھارتی سازش ناکام بنانے کی خبر دی تھی۔