• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، اماراتی سفیر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کمپنیوں کو براہ راست اماراتی وزارت خارجہ میں رجسٹر کر رہے ہیں جس سے دوطرفہ تجارت میں تیزی آئے گی،ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے کے موقع پر صنعت کاروں سے خظاب کرتے ہوئے کیا متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل حالات میں یو اے ای کا ساتھ دیا،۔ چاہتے ہیں پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھے اور متحدہ عرب امارات سے پوری دنیا کو ری ایکسپورٹ کرنے میں مدد کریں گے۔ تقریب سے کاٹی کے صدر فراز الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ میں خاص طور پر صنعتکاروں کو اعتماد دلوانے آیا ہوں۔ بخیت عتیق الرومیتی نے مزید کہا کہ کاٹی کے صنعتکاروں کو امارات میں چیمبر آف کامرس، تمام انڈسٹریل زونز اور شعبوں میں، تجارتی میلوں میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، کاٹی کے ممبران یو اے ای میں ہونے والی اہم بین الاقوامی تجارتی تقاریب میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں میں فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ حل کرنے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید