کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ لمیٹڈ میں چلنے والا پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا کراچی کے شہریوں کا یومیہ کروڑوں گیلن پانی چوری کرکے انتہائی منظم انداز میں فیکٹریوں اور ملوں کو فروخت کیا جا رہا تھا کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سائٹ ٹاؤن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس مرزا اخلاق بیگ جب ایک نادہند بلڈنگ کا کنکشن منقطع کرنے سائٹ کے علاقے میں پہنچے تو بلڈنگ کے عقب میںموجود پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک موجود پایا جس پر انہوں نے موقع پر ہی تین بڑے کنکشن منقطع کرد ئے جبکہ مزاحمت کے باعث بقیہ کنکشن کاٹ نہ سکےزرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ٹی ایم کی لائن کو چھلنی کرکے 100 کے قریب کنکشن لئےگئے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر نےعلاقہ پولیس کو آگاہ کرنے کے ساتھ پانی چوری کے پورے نیٹ ورک کی ویڈیو بناکر وائرل بھی کردی،پانی چوری کے نیٹ ورک کی ویڈیو وائرل ہونے پر واٹر مافیا اور ان کے سہو لت کار افسران میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے۔