• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں قبائلی تصادم، 10 افراد جاں بحق، 50 زخمی

کرم (آئی این پی )ضلع کرم کے مختلف گاؤں کے درمیان زمینی تنازعہ پر جنگ بندی تاحال نہیں ہوسکی تاہم جنگ بندی کیلئے جرگہ مختلف نکات پر رضامند ہوگیا، جھڑپوں میں اب تک10افراد جاںبحق اور 50سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔دونوں فریقین ایک دوسرے کے مورچوں پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ آور ہوئے ،میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں زمین کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 10افراد جاں بحق جبکہ 50سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کے مطابق کرم کے علاقے بوشہرہ اور مالی خیل کے درمیان زمین کے تنازع پر گزشتہ شام کو فائرنگ کا سلسلہ شروع گیا تھا جو ضلع کے دیگر علاقوں پیواڑ و تری منگل تک پھیل گیا۔ دونوں فریقین ایک دوسرے کے مورچوں پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ آور ہوئے جس کے نتیجے میں اب تک 10افراد جاںبحق اور 50سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اب تک 37افراد کو لایا گیا ہے جس میں 15افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے فائر بندی کیلئے کوشش جاری ہے اور گرینڈ جرگہ کی مدد سے دونوں فریقین کے درمیان فائربندی ممکن ہے۔

ملک بھر سے سے مزید