• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس و ٹیکنالوجی کے اداروں پکرٹ، سی ڈبلیو ایچ آر کو ختم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری) حکومت کی طرف سے سائنس و ٹیکنالوجی کے دو اداروں پاکستان کونسل فار رینیو ایبل انرجی ٹیکنالوجیز (پکرٹ)اور کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ (سی ڈبلیو ایچ آر) کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، پکرٹ کے اثاثوں، اکائونٹس، ہیومن ریسورس کو دیگر محکموں میں استعمال میں لانے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل، وفاقی حکومت نے پکرٹ کے اثاثوں ، اکاونٹس اور ہیومن ریسورس کو دیگر محکموں میں استعمال میں لانے کیلئے 11رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا ہے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں قائم ورکنگ گروپ میں پانچ وفاقی سیکرٹریز بھی شامل ہیں، گروپ پاکستان کونسل فار رینیو ایبل انرجی ٹیکنالوجیز کے اثاثوں ، اکاونٹس اور ہیومن ریسورس کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت اداروں کے استعمال میں لانے کیلئے ٹائم فریم اور طریقہ کار طے کریگا یہ اقدام سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 10 ویں اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ورکنگ گروپ کیلئے ٹی او آرز کا تعین کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید