• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
-----فائل فوٹو
-----فائل فوٹو

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ پہنچ گئے۔

 لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید نے 9 مئی کے مقدمات کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عدالت نے آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے مقدمات کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

ہمیں عدالت سے انصاف کی اُمید ہے: وکیل سردار عبدالرازق

علاوہ ازیں شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے شیخ رشید کے مقدمات پر پنجاب حکومت اور آئی جی سے جواب طلب کیا ہے۔

وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، ہمیں عدالت سے انصاف کی اُمید ہے، عدالتیں میرٹ پر فیصلہ کرتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف مقدمات چِلّے میں جانے کے بعد بنائے گئے ہیں، آئی جی پنجاب کی تحریری رپورٹ ہے کہ شیخ رشید کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں۔

قومی خبریں سے مزید