• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں: کہروڑ پکا میں طالب علم سے 7 افراد کی مبینہ بدفعلی

پنجاب کے شہر لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا میں چھٹی کلاس کے طالب علم کو 7 نوعمر نوجوانوں نے مبینہ طور پر بد فعلی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ طالب علم کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے  4 ملزمان کو گرفتار  کر لیا گیا۔ 

والدہ کے مطابق بیٹے کے دوست کاشف نے بیٹے سے بدفعلی کی اور ویڈیو بنا لی، بعد میں ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرکے مختلف اوقات میں دیگر ملزمان نے بد فعلی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروالیا گیا، ابتدائی رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

پولیس کےمطابق طالبعلم سے بدفعلی کے الزام میں عمیر، مزمل، سانول اور فرحان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کا عدالت سے ریمانڈ لے کر  ڈی این اے کروایا جائے گا۔

مرکزی ملزم کاشف نے عدالت سے عبوری ضمانت کروالی ہے۔ گرفتار ملزمان تحصیل کہروڑ پکا کے رہائشی اور ان کی عمریں 18 سے 20 سال ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے دیگر ملزمان نعمان اور آصف فرار ہیں، ان کی  گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید