• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کو خودمختاری دیکر پاکستان کو چلانا چاہتے ہیں، اچکزئی، 8 فروری کو عوام دکانیں بند رکھیں، راجہ ناصر

سن جامشورو، دادو (رپورٹ حامد شیخ، نامہ نگاران)  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صوبوں کو خود مختاری دے کر پاکستان کو چلانا چاہتے ہیں، فارن پالیسی پارلیمنٹ بنائے، صحیح الیکشن کے ذریعہ ووٹ ڈالا جائے تو پاکستان بہترین ملک بن سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا دنیا میں کوئی کتنا ہی بڑا جرم کیونہ کرے اس کی ملاقاتوں پر پابندی نہیں ہوتی۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ جو حکومت غریب کو روٹی کپڑا مکان نہیں دے سکتی اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے ، آئین کو بچانے کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارا وطن ہے ہم نے اس کو بچانا ہے ہم فوج کی اہمیت سمجھتے ہیں، 25 کروڑ کا ملک ہو اور فوج نہ ہو یہ نہیں ہو سکتا۔ 

علامہ راجا ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا کہ آج 25 کروڑ لوگوں کا ملک آئین کے بغیر چل رہا ہے، ہمیں اپنے حقوق کے لیے اٹھنا پڑے گا، 8 فروری کو عوام یوم سیاہ منائیں اور دکانیں بند رکھیں۔

اسد قیصر نے کہا بلال بھٹو نے 3 گھنٹے کی تقریر کی سندھ پہنچا تو کراچی کی ٹوٹی سڑکیں دیکھی، بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنا چاہیں تو 24 گھنٹوں میں رہا ہوسکتے ہیں۔

زین شاہ نے معمر سیاستدان جی ایم سید کی 122 ویں سالگرہ کے موقعہ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے وطن میں حق حاکمیت چاہتے ہیں۔ 

جلسے کی صدارت ایس یو پی کے مرکزی چیئرمین سید جلال محمود شاہ نے کی۔

اس موقع پر سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور جلسے سے سید منیر عباس، جی ایم سید، نذیر احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ 

اہم خبریں سے مزید