• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی کا شہری سے 3 کروڑ کا فراڈ، رپورٹ میں انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پنجاب پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اظہر نوید پر فراڈ کے الزام میں انکوائری کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ انہوں نے شہری سے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی اور اس کے بیٹے نائل خان نے شہری اذان حسان سے پیسے لیے جس کے بعد نہ گاڑیاں دیں اور نہ ہی پیسے واپس کیے، شہری نے درخواست میں بتایا کہ پیسوں کی واپسی کے تقاضے پر دھمکیاں دی گئیں۔

انکوائری رپورٹ میں ایس ایس پی نے ڈی ایس پی کو قصوروار ٹھہرا دیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے۔

اظہر نوید وزیر اعظم ہاؤس سیکیورٹی پر تعینات ہے۔

دوسری جانب اظہر نوید کا کہنا ہے کہ معاملہ شراکت داروں کے درمیان خاندانی اور کاروباری نوعیت کا ہے، جھوٹے الزامات اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے ساکھ کو متاثر کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید