• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ نے ڈنکی کو صاف ستھری انٹرٹینمنٹ قرار دے دیا

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ڈنکی کو صاف ستھری انٹرٹینمنٹ قرار دے دیا۔

کنگ خان کا کہنا ہے کہ اسے بزرگ اور نوجوان یکساں طور پر پسند کرنے کے ساتھ اس سے لطف اندوز ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ کنگ خان کی یہ فلم 22 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے۔ دوسری طرف شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان کی فلم ’دی آرچیز‘ 7 دسمبر کو نیٹ فلیکس پر اسٹریم ہوگی۔

فلم پٹھان اور جوان کے بعد شاہ رخ خان کی اس برس ریلیز ہونے والی یہ تیسری فلم ہے۔

کنگ خان نے اپنے ایک چھوٹے سے پرستار کی ویڈیو ری پوسٹ کی ہے جو لٹ پٹ گیا پر ڈانس کر رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا یہ بہت پیارا ہے۔


انہوں نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی جب آپ فلم دیکھنے جائیں تو اسے بھی  لے جائیے گا، ڈنکی صاف ستھری انٹر ٹینمنٹ اور ایموشنز پر مبنی ہے، جسے بزرگ اور نوجوان یکساں طور پر انجوائے اور بہت پسند کریں گے۔ (بہت سارا پیار)۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید