• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے اپنی عدالت کے ذریعے بھارت کو بے نقاب کردیا، قمر چیمہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش ، بھارتی شہری نکھل گپتا پرفرد جرم عائدکردی گئی ۔ نکھل گپتا کو جون میں چیک ری پبلک میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کو ابھی تک امریکا منتقل نہیں کیا گیا ہے اس حوالے سے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر سیکورٹی امور ڈاکٹر قمر چیمہ امریکا نے اپنی کورٹ کے ذریعے انڈیا کو بے نقاب کردیا ، دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے کہا کہ امریکا کا یہ اقدام انتہائی سنجیدہ ہے او ر اب امریکا کو دیکھنا ہوگا کہ ہندوستان کس طرح سے ہر جگہ دہشت گردی کررہا ہے۔ ماہر سیکورٹی امور ڈاکٹر قمر چیمہ کا کہنا تھا کہ اہم چیز یہ ہے کہ امریکا نے بغیر سیاسی بیان دیئے انڈیا کو وہ نقصان پہنچایا ہے جس کو وہ Undo نہیں کرسکتے سو انہوں نے اپنی کورٹ کے ذریعے انڈیا کو بے ʼنقاب کردیا ہے اس کے علاوہ اگر یاد ہو تو قطر میں بھی 8انڈین نیول آفیسرز کو سزائے مو ت دی گئی اس سے کچھ عرصہ پہلے پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو پکڑا ابھی حال ہی میں کینیڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کینیڈا کے اندر ریاستی دہشت گردی پھیلارہا ہے یورپی یونین بھی یہ کہہ چکا ہے کہ انڈیا مانی پور کے اندر چرچزکو کیونکر جلارہا ہے ۔ انہوں نے کہا مجھے ابھی تک اس چیز کی سمجھ نہیں آسکی ہے کہ کیونکر انٹرنیشنل سطح پر بھارت کو برداشت کیا جارہا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید