• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی آلودگی کا شکار شہروں میں کراچی کا پہلا لاہور کا پانچواں نمبر

لاہور( این این آئی)پاکستان کا سب سے بڑا شہر، معاشی حب کراچی فضائی آلودگی کا شکار شہروں میں پہلے نمبر پر رہا ،بارش کی وجہ سے فضا بہتر ہونے سے لاہور پانچویں نمبر پر آگیا ۔عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پررہا۔کراچی کی فضا میں آلودگی 249 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔بارش کے باعث لاہور کی فضا میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں بہتری ریکارڈ کی گئی اورلاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر رہا۔
ملک بھر سے سے مزید