• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شاپنگ مال میں آتشزدگی، ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے راشد منہاس روڈ کراچی پر شاپنگ مال میں آگ لگنے سے متعلق کیس میں ملزمان کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت میں کراچی کے راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں آگ لگنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس میں گرفتار پانچوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان میں عابد شاہ، عمران، عدنان، سلطان اور فیضان رضا شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان بغیر اجازت کال سینٹر چلا رہے تھے۔

جج نے ملزمان سے استفسار کیا کہ کیا پولیس نے آپ پر کوئی تشدد کیا؟

اس سوال کے جواب دیتے ہوئے ملزمان نے کہا کہ ہمیں ذہنی طور پر ٹارچر کیا گیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پلان کی منظوری اور سیفٹی انتظامات سے متعلق کیا اقدامات تھے، تفتیشی افسر نے ابھی تک گواہوں کے بیانات قلم بند نہیں کیے ہیں، واقعے میں 11 افراد لقمۂ اجل بنے7 لوگ زخمی ہوئے۔

 عدالت نے شاپنگ مال کے بلڈرز اور انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر تحقیقات کی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

قومی خبریں سے مزید