ملک میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 40 ڈالر ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 60 ڈالر فی اونس ہے۔