سکھوں کے 10 گرؤوں میں سے سب سے پہلے گرو، بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات سے متعلق اختتامی دعا میں سیکڑوں سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔
تقریبات میں شرکت کے لیے برطانیہ، کینیڈا، ملیشیا اور کرتار پور راہداری سے بھی سیکڑوں یاتری دربار پہنچے جہاں انہوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور عبادات میں مصروف رہے۔
براستہ واہگہ بارڈر بھارت سے پہنچنے والے 2200 سکھ یاتری بسوں میں سوار ہو کر واپس روانہ ہو گئے۔