• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آگے بڑھے اور فلسطین کیلئے عملی اقدام کرے: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق---فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق---فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بربریت پر کہنا ہے کہ میں حکومتِ پاکستان سے کہتا ہوں کہ آگے بڑھے اور فلسطینیوں کے لیے کوئی عملی اقدام کرے۔

جماعتِ اسلامی کی جانب سے مظفرآباد میں فلسطین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے مارچ سے خطاب کے دوران کہا کہ ہماری حکومت کہتی ہے کہ ہم نے فلسطینیوں کو چاول اور ٹماٹر بھیجے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچوں ہم آپ کو دیکھ رہے ہیں، ہم مسجدِ اقصیٰ کی خاطر اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ او آئی سی اور یو این او کی قرار دادوں سے کچھ نہیں بن پایا۔

اُن کا پاکستان کی حالیہ سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ ایک لاڈلہ جاتا ہے اور دوسرے لاڈلے کو لے آتے ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہاں نظام بدلے تو چہرے نہیں نظام بدلو۔

قومی خبریں سے مزید