• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کلفٹن بچت بازار کا اجازت نامہ منسوخی کا نوٹیفکیشن معطل

 
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ نے کلفٹن میں لگنے والے بچت بازار کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی کے فیصلے کے خلاف  دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست گزار کو بچت بازار لگانے کی اجازت دیتے ہوئے چیف سیکریٹری، سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی اور دیگر سے 14 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک فریقین کو درخواست گزار کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیا۔

درخواست گزار کے وکیل سعد خانزادہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 9 اور 23 اکتوبر کو کے ایم سی نے بچت بازار لگانے کی اجازت دی، کے ایم سی اور انتطامیہ نے اچانک 20 نومبر کو اجازت نامہ منسوخ کر دیا، کے ایم سی اور سٹی وارڈن کی مداخلت کے بعد بچت بازار لگانے سے روک دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہفتہ اور اتوار کو 2 سال سے بچت بازار لگایا جا رہا ہے، کے ایم سی اور دیگر کو کارروائی سے روکا جائے۔

قومی خبریں سے مزید