• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال میں طوفان سےجانی و مالی نقصانات پر مظفر سید ایڈوکیٹ کا اظہار افسوس

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے چترال میں گزشتہ روز طوفان باد و باران کے سبب جانی ومالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے طوفان و نقصانات کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر ضلعی انتظامیہ اور الخدمت فائونڈیشن سے رابطہ کرکے ان کو ریلیف و امدادی کارروائی کی ہدایت کی انہوں نے سیلابی ریلوں کے باعث لواری ٹنل بند ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو پاک فوج کے تعاون سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ دونوں طرف پھنسے مسافروں کو بروقت منزل مقصود پر پہنچایا جا سکے ۔
تازہ ترین