پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے نواز شریف اور فضل الرحمان پر الیکشن میں تاخیر کے بہانے بنانے کا الزام لگادیا۔
لاڑکانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ نواز شریف اور فضل الرحمان بہانے بنا کر الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں کہ کیا مولانا فضل الرحمان کسی اور کے کہنے پر سیاست کر رہے ہیں؟
پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پنجاب میں پذیرائی نہیں مل رہی، اس لئے وہ انتخابات سے گھبرا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں میں تبدیلیوں کے خلاف عدالتی فیصلے ہونے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔
نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کے فیصلوں کا ٹائم فریم مقرر کرے۔