لندن (اے ایف پی، جنگ نیوز) برطانیہ میں بین المذاہب کے اتحاد ’’ٹوگیدر فار ہیومنیٹی ‘‘ کے زیر اہتمام اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ڈاوئننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ٹوگیدر فار ہیومنیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے میں عیسائی، یہودی اور مسلم کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی، جنگ کے دوران مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جس میں متاثرین کے اہلخانہ بھی موجود تھے ۔