پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )فرانس میں نابالغ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کیشرح میں اضافہ ہوا ہے ،ہر تین منٹ میں ایک بچہ زیادتی کا شکار، فرانسیسی پولیس چیف نے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، ان کے مطابق سالانہ ایک لاکھ 60ہزار بچے جنسی تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فرانس میں ہر سال ہزاروں فرانسیسی نابالغ جنسی زیادتی کا شکار ہوتے ہیں، نئی شروع کی گئی ڈومیسٹک ابیو ٹاسک فورس کا اندازہ ہے کہ فرانس میں ہر سال تقریباً 160,000 بچے جنسی تشدد کا شکار ہوتے ہیں جبکہ بیشتر کیس رپورٹ نہیں ہوتے ۔