راولپنڈی (جنگ نیوز)ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد امین کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے خود کو شہری کا جعلی رشتے دار ظاہر کر کے رابطہ کیا اور حادثاتی صورتحال بتا کر 2لاکھ50ہزار روپے ہتھیا لیے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم روزانہ کی بنیادوں پر سادہ لوح شہریوں کو بذریعہ میسیجز اپنے جال میں پھنساتے تھے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون و دیگر شواہد حاصل کر لیے گئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔