کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
صبح کے وقت صوبے کے میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔
سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت آج 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔