سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی۔
سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم 12 دسمبر کو عائد کی جائے گی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔
ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرز نے کیس کی نقول آج فراہم کرنےکی درخواست کی جبکہ پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے نقول فراہم نہ کرنے کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے سائفر کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ میڈیا کے 6 نمائندگان کو اڈیالہ جیل میں عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔