لاہور کے علاقے سندر کی حدود موہلنوال میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی طلبہ وینٹی لینٹر پر ہے جس کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی طالبہ مسلسل ساتویں روز بھی وینٹی لینٹر پر ہے، طالبہ کے سر میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ طالبہ کی سرجری کے حوالے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
بس فائرنگ کے اس افسوس ناک واقعے میں ایک اور طالبہ بھی زخمی ہوئی تھی جو سروسز اسپتال میں زیرِ علاج ہے، گولی دوسری طالبہ کے سر کو صرف چھو کر گزری تھی اس لیے اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے موہلنوال میں نامعلوم کار سواروں کی کالج کی بس پر فائرنگ میں دو طالبات زخمی ہوئی تھیں۔