• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل اداکارہ ریتیکا سنگھ شوٹنگ کے دوران زخمی، تصویر اور ویڈیو شیئر کردی

تامل اداکارہ ریتیکا سنگھ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ویڈیو اور تصاویر زیر گردش ہیں جن میں ان کی کلائی پر زخموں کے نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔ 

ریتیکا سنگھ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر ریتیکا تامل فلم تھلائیور 170 کے سیٹ پر زخمی ہوگئی ہیں۔ 

 واضح رہے کہ فلم کو ابھی حتمی نام نہیں دیا گیا ہے، تاہم اداکار رجنی کانت اور امیتابھ بچن کی موجودگی کی وجہ سے اسے تھلائیور 170 کہا جارہا ہے۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ریتیکا نے اپنی تصویر کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسا لگ رہا ہے جیسے میری کسی بھیڑیے سے لڑائی ہوئی ہے۔‘

بعدازاں انہوں نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ ’’میں تھوڑی پریشان ہوں، وہ مجھے بولتے رہے کہ ’خیال سے آگے گلاس ہے‘۔ انہوں نے مجھے خبردار کیا، لیکن ٹھیک ہے، ایسا ہوتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’کبھی کبھار آپ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتے۔ میرا خیال ہے کہ میں نے اپنا کنٹرول کھویا اور یہ سب ہوگیا۔‘

ریتیکا سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے شوٹنگ سے بریک لیا اور ڈاکٹر سے معائنہ کروانے کےلیے اسپتال چلی گئیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انکے زخم جلد ٹھیک ہوجائیں گے اور وہ واپس اپنے کام پر آجائیں گی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید