ریاض (شاہدنعیم) سعودی ادارہ صحت عامہ نے انتہائی ضرورت کے تحت ہی انڈیا اور پاکستان سمیت 25 ممالک کا سفرکرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بیان میں کہا کہ ان ممالک میں صحت خدمات کے معیار اور وہاں متعدی امراض کے پیش نظر انتہائی ضرورت کے بغیر سفر سے گریز کیاجائے۔
وقایہ سائٹ کے مطابق یلو کیٹیگری میں پاکستان، انڈیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، افغانستان، عراق، سلواڈور، نیپال، ہنڈوراس، موزمبیق، جنوبی سوڈان، شام، یوگنڈا، کانگو، سرالیون، ایتھوپیا، نائاجیریا، فلپائن، گھانا، گوئٹے مالا، چاڈ اور کینیا شامل ہیں جبکہ زمبابوے کو ریڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
وقایہ کا کہنا ہے ’ یلو کیٹیگری کے ملکوں میں جو بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ان میں ہیضہ، ڈینگی، یلو فیور، خسرہ، منکی پاکس، پولیو، ملیریا، کووڈ 19 اور تپ دق قابل ذکر ہیں جبکہ ریڈ کیٹیگری میں شامل زمبابوے میں ڈینگی اور ہیضہ پھیلا ہوا ہے۔ فہرست میں شامل ممالک کا سفر کرنے والوں سے کہا گیا کہ وہ متاثرہ اشخاص کے قریب نہ جائیں۔