• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، لاہور کے نثار احمد کی ہیٹ ٹرک

کراچی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نثار احمد کی ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹوں کی کارکردگی کی بدولت لاہور بلیوز نے سُپر ایٹ میں اپنی پہلی کامیابی رجسٹر کرالی اور راولپنڈی کو  64 رنز سے مات دی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور بلیوز کے نثار احمد نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے راولپنڈی کے خلاف صرف پانچ رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔

نثا ر احمد نے اپنے کوٹے کے تیسرے اوور میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔

اُن کی شاندار بولنگ کے سبب لاہور بلیوز نے راولپنڈی کو 64 رنز سے مات دے دی، نثار احمد کو پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید