• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے سابق MNA کو احتجاج، توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف مل گیا

سابق رہنما پی ٹی آئی راجہ خرم نواز ---فائل فوٹو
سابق رہنما پی ٹی آئی راجہ خرم نواز ---فائل فوٹو 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف دے دیا۔

راجہ خرم نواز کے خلاف کیس کی سماعت ڈیوٹی جج سہیل شیخ نے کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کی گرفتاری مطلوب نہیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان پر راجہ خرم نواز کی درخواستِ ضمانت نمٹادی۔

قومی خبریں سے مزید