• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

صدر پیوٹن ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
صدر پیوٹن ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کل سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

کریملن سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایک روز کے دورے میں روسی صدر پہلے متحدہ عرب امارات پھر سعودی عرب جائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق روسی صدر پیوٹن ابوظبی میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملیں گے۔

عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے  ملاقات کریں گے۔

روسی صدر اسرائیل حماس جنگ، تیل کی پیداوار اور دیگر علاقائی امور پر بات کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید